جاپان میںبالترتیب 5.2 اور5.3 شدت کے زلزلے

ٹوکیو ۔ یکم فروری (اے پی پی) جاپان کے مشرقی علاقے میں دو مختلف مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیالوجیکل مرکز نے یہ اطلاع دی۔ دونوں بار زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر بالترتیب 5.2 اور5.3 تھی۔جاپانی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ جنوب میں واقع اسہی نامی شہر میں مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 11 منٹ پر زلزلہ کا پہلا جھٹکا محسوس کیا …

ٹوکیو ۔ یکم فروری (اے پی پی) جاپان کے مشرقی علاقے میں دو مختلف مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیالوجیکل مرکز نے یہ اطلاع دی۔ دونوں بار زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر بالترتیب 5.2 اور5.3 تھی۔جاپانی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ جنوب میں واقع اسہی نامی شہر میں مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 11 منٹ پر زلزلہ کا پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ جو زمین کی سطح سے 39.8 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔جبکہ دوسرا زلزلہ کا جھٹکا پانچ بجکر سات منٹ پر اوشیکو نامی شہر میں محسوس کیا گیا اور یہاں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی جو زمین سے 70 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے کسی جان مال یا دیگر کسی نقصان کی کوئی اطلاع ابھی تک نہیں ملی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جاپان سب سے زیادہ زلزلہ والے علاقے میںواقع ہے۔ 2011 میں جاپان میں 9.0 کی شدت والا انتہائی خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں 15 ہزار افراد کی جان چلی گئی ۔

مزید خبریں