اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) جاپان نے پاکستان میں مقامی کمیونٹی کیلئے تین ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک لاکھ 89 ہزار421 ڈالر کی مالی معاونت فراہم کردی ہے۔ جاپان کے سفارتخانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں پراجیکٹس تین مختلف ترقیاتی تنظیمیں الحسیب پبلک گرلز ایلیمینٹری سکول، مائیل سٹون سوسائٹی برائے خصوصی افراد اورفرنٹیئرآرگنائزیشن برائے ریفارمز اینڈ ٹرانسفرمیشن آگے بڑھائیں گی۔ اس …
جاپان نے پاکستان میں 3 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک لاکھ 89 ہزار421 ڈالر کی مالی معاونت فراہم کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) جاپان نے پاکستان میں مقامی کمیونٹی کیلئے تین ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک لاکھ 89 ہزار421 ڈالر کی مالی معاونت فراہم کردی ہے۔ جاپان کے سفارتخانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں پراجیکٹس تین مختلف ترقیاتی تنظیمیں الحسیب پبلک گرلز ایلیمینٹری سکول، مائیل سٹون سوسائٹی برائے خصوصی افراد اورفرنٹیئرآرگنائزیشن برائے ریفارمز اینڈ ٹرانسفرمیشن آگے بڑھائیں گی۔ اس ضمن میں معاہدے پرپاکستان میں جاپان کے نامزد سفیرکونی نوری ماستودا اور تینوں تنظیموں کے نمائندوں نے دستخط کئے۔معاہدے کے تحت پتوکی ضلع قصورمیں الحسیب پبلک گرلز ایلیمینٹری سکول کی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ الحسیب پبلک گرلز ایلیمینٹری سکول مکمل کریگا جبکہ سکول فرنیچر کی خریداری بھی کی جائیگی۔مائیل سٹون سوسائٹی برائے خصوصی افراد کو سپورٹ ٹریننگ سینٹر میں مزید دوچھتوں کی تعمیر کیلئے 74 ہزار173 ہزار ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔اسی طرح فرنٹئیرآرگنائزیشن برائے ریفارمز اینڈ ٹرانسفرمیشن کو گرلزسکول میں سیکھنے کی سہولیات کی فراہمی اوراس میں بہتری کیلئے 51 ہزار 794 ڈالر کی گرانٹ دی جائیگی۔








