ٹوکیو۔06جون (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک بین الاقوامی تنظیم کو 30 کروڑ ڈالر امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جاپانی ذراعءابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے یہ یقین دہانی، گاوی،دی ویکسین الائنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی آن لائن کانفرنس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے کرائی گئی۔ انہوں نے کہا ہے …
جاپان نے کووڈ۔ 19 ویکسین منصوبے کےلئے 30 کروڑ ڈالر امداد دینے کی یقین دہانی کرا دی
ٹوکیو۔06جون (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک بین الاقوامی تنظیم کو 30 کروڑ ڈالر امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جاپانی ذراعءابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے یہ یقین دہانی، گاوی،دی ویکسین الائنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی آن لائن کانفرنس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے کرائی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس رقم میں اضافی 20 کروڑ ڈالر شامل ہیں جو گزشتہ ماہ اعلان کردہ 10 کروڑ ڈالر کے علاوہ ہیں۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ پوری انسانیت کی عقل و دانش کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین تیار ہونے کی صورت میں ہمیں اسے خاص کر ترقی پذیر ملکوں کو فوری پہنچانے کے لیے پوری تیاری کرنی ہو گی۔ واضح رہے یہ تنظیم ترقی پذیر ملکوں میں لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔









