ٹوکیو ۔21جنوری (اے پی پی):جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کے خلاف آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ تین سال سے زائد عرصہ قبل دن دہاڑے پیش آیا تھا، جس نے نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔شنزو آبے کے قتل نے اس ملک میں شدید بحث کو جنم دیا …
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے مبینہ قاتل کے خلاف فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

مزید خبریں
ٹوکیو ۔21جنوری (اے پی پی):جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کے خلاف آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ تین سال سے زائد عرصہ قبل دن دہاڑے پیش آیا تھا، جس نے نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔شنزو آبے کے قتل نے اس ملک میں شدید بحث کو جنم دیا جہاں اسلحہ کے تشدد کے واقعات نہایت کم ہیں، جبکہ اس واقعے کے بعد بعض قدامت پسند سیاستدانوں اور ایک خفیہ مذہبی فرقے ’’یونفیکیشن چرچ‘‘ کے مبینہ روابط بھی عوامی اور عدالتی جانچ کی زد میں آئے۔
بدھ کی صبح نارا شہر میں واقع عدالت کے باہر بڑی تعداد میں شہریوں کی قطاریں دیکھی گئیں، جو اس مقدمے میں عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہیں۔ملزم ٹیٹسویہ یاماگامی (45) پر الزام ہے کہ اس نے جولائی 2022 میں ایک انتخابی مہم کے دوران ہاتھ سے تیار کردہ بندوق کے ذریعے جاپان کے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیراعظم شنزو آبے کو ہلاک کیا۔ اس کے خلاف قتل اور اسلحہ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں مقدمے کی سماعت کے آغاز پر یاماگامی نے قتل کے الزام کا اعتراف کیا تھا، تاہم وہ دیگر بعض الزامات کو چیلنج کر رہا ہے۔








