جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر فراہم کئے ہیں۔ یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کے دوران بتائی۔ ملاقات میں پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر فراہم کئے ہیں۔ یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کے دوران بتائی۔ ملاقات میں پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صورتحال کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔

مزید خبریں