ٹوکیو۔12دسمبر (اے پی پی):جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد ملک کے مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لئے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ بی بی سی نے جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے کا مرکزسطح زمین سے محض20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کے بعد کئی …
جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

مزید خبریں
ٹوکیو۔12دسمبر (اے پی پی):جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد ملک کے مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لئے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ بی بی سی نے جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے کا مرکزسطح زمین سے محض20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کے بعد کئی چھوٹے زلزلے آئے ۔
ایجنسی نے جاپان کے مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ لہریں ایک میٹر یعنی 3.3 فٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔یہ جاپان کے شمال مشرق میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ ہے۔رواں ہفتے کے شروع میں اسی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔زلزلے کا مرکز آوموری پریفیکچر کے مشرقی ساحل کے قریب ہے۔مقامی وقت کے مطابق 11.44 پر 20کلومیٹر گہرائی میں یہ زلزلہ آیا اور اس کے بعد کئی چھوٹے زلزلے آئے۔جاپانی ایمرجنسی وارننگ ایپ کے مطابق موتسو شہر، آوموری پریفیکچر میں تقریبا 6,000 افراد کو انخلا کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔








