روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر جاپان اپنی تیز رفتار عسکری طاقت میں توسیع کے عمل کے دوران ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار متعارف کراتا ہے تو یہ روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا اور پورے خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا۔
جاپان کے ممکنہ جوہری عزائم علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہوں گے،روس کا انتباہ

مزید خبریں
ماسکو۔28جولائی (اے پی پی):روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر جاپان اپنی تیز رفتار عسکری طاقت میں توسیع کے عمل کے دوران ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار متعارف کراتا ہے تو یہ روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا اور پورے خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے وزیرِ دفاع کی جانب سے حالیہ دنوں میں جوہری ہتھیاروں پر کھلی بحث کی ضرورت سے متعلق دیئے گئے بیانات کو ’’ اپنے دفاعی ‘‘ کے مفادات کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ کوئی بھی ملک جاپان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ روسی ترجمان نے کہا کہ اس کے برعکس، ہم جاپانی عسکریت پسندی کے جارحانہ رجحانات کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جاپان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاریخ کے اسباق کو یاد رکھے اور پرامن ترقی کی راہ پر واپس آئے۔








