پشاور۔13اپریل (اے پی پی)تحقیقاتی مرکز خان گڑھی مردان میں جدید لیبارٹری کا قیام تمباکو کی کاشت تمباکو کے تجزیے اور معیاری تمباکو کی برآمد میں مدد گار اور معاون ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے ریسرچ سنٹر خان گڑھی مردان میںاپ گریڈیڈ لیبارٹری کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید …
جدید لیبارٹری کا قیام تمباکو کی کاشت ، تجزیے اور برآمد میں مدد گارثابت ہوگا،خرم دستگیرخان

مزید خبریں
پشاور۔13اپریل (اے پی پی)تحقیقاتی مرکز خان گڑھی مردان میں جدید لیبارٹری کا قیام تمباکو کی کاشت تمباکو کے تجزیے اور معیاری تمباکو کی برآمد میں مدد گار اور معاون ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے ریسرچ سنٹر خان گڑھی مردان میںاپ گریڈیڈ لیبارٹری کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید سائنسی طریقوں کو استعمال میں لائے بغیر ہم ترقی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیبارٹری کے قیام کا مقصد تمباکو کے کاشتکاروں کی زندگی بہتر بنانا اور معیاری فصل کی پیداوار میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں۔ اس لیبارٹری میں تمباکو پتے کا کمیکل تجزیہ ہوگا جو سرکاری سطح پر پاکستان میں اس قسم کاواحد ادارہ ہے۔








