جرمنی اسرائیل پردو ریاستی حل کے لئے دباﺅ جاری رکھے گا، جرمن وزیر خارجہ

برلن ۔ 24 اپریل (اے پی پی) جرمنی کے وزیر خارجہ سگمر گیبرل نے کہا ہے کہ جرمنی اور اسرائیل کے درمیان گہرے اور اٹوٹ تعلقات جرمنی کی قومی شناخت کا حصہ اور خارجہ پالیسی کا ستون ہیں لیکن جرمنی اسرائیل پردو ریاستی حل کے لئے دباﺅ جاری رکھے گا ۔عرب نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی فلسطین اور اسرائیل کے مابین …

برلن ۔ 24 اپریل (اے پی پی) جرمنی کے وزیر خارجہ سگمر گیبرل نے کہا ہے کہ جرمنی اور اسرائیل کے درمیان گہرے اور اٹوٹ تعلقات جرمنی کی قومی شناخت کا حصہ اور خارجہ پالیسی کا ستون ہیں لیکن جرمنی اسرائیل پردو ریاستی حل کے لئے دباﺅ جاری رکھے گا ۔عرب نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی فلسطین اور اسرائیل کے مابین شانہ بشانہ امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف دو ریاستی حل ہی پائیدار ہوگا۔وزیر خارجہ کے ترجمان مارٹن شائفر نے کہا ہے کہ سگمر گیبرل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں حالیہ صورتحال کی پائیداری پر یقین نہیں ہے ،اس کے لئے مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply