برلن ۔ 20 مارچ (اے پی پی) جرمنی اور جاپان نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی حمایت کردی۔اس بات کا اعلان جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے گزشتہ روز ہنور میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ باہمی روابط کا دور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے معاشروں کو …
جرمنی اور جاپان نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی حمایت کردی

مزید خبریں
برلن ۔ 20 مارچ (اے پی پی) جرمنی اور جاپان نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی حمایت کردی۔اس بات کا اعلان جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے گزشتہ روز ہنور میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ باہمی روابط کا دور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے معاشروں کو ہم آہنگ اور اپنی اقتصادی کاوشوں کو یکجا کریں اس کیلئے آزادانہ تجارت کا معاہدہ لازمی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج ہم آزادانہ تجارت، کھلی سرحدوں اور جمہوری اقدار کی تو بات کرتے ہیں تاہم یہ اچھی بات ہے کہ جرمنی اور جاپان کی آزاد تجارت کے حوالے سے کوئی دورائے نہیں۔








