جرمنی اور یوکرین نے روس کی جنگ سے متأثرہ ملک کی تعمیرِ نو اور اس کی صنعت بحال کرنے میں معاونت کے لیے دفاعی تعاون
جرمنی اور یوکرین کے درمیان دفاعی معاہدے، تعمیرِ نو کے مفاہمت نامے پر دستخط
برلن ۔15اپریل (اے پی پی):جرمنی اور یوکرین نے روس کی جنگ سے متأثرہ ملک کی تعمیرِ نو اور اس کی صنعت بحال کرنے میں معاونت کے لیے دفاعی تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع نے کہا کہ ملک امریکی دفاعی ٹھیکیدار ریتھیون کے ذریعے یوکرین کو "کئی سو پیٹریاٹ میزائلوں” کی فراہمی کے لیے مالی معاونت کرے گا۔یہ دستخط یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورۂ برلن کے موقع پر ہوئے جو جرمن-یوکرینی حکومت کے وسیع تر مشاورت کا حصہ ہے۔دریں اثناء مرز نے کہا، یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے یورپ کو کسی بھی بین الاقوامی حمایت یافتہ معاہدے میں شامل ہونا ہو گا۔









