ماسکو ۔7مارچ (اے پی پی):روس نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کے خطرات کا جائزہ لے۔ تاس کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس کا جرمنی کو مشورہ ہے کہ وہ روس مخالف دہشت گرد تنظیموں جیسے کہ روسی رضاکار کور (آرڈی کے ) کی حمایت سے منسلک تمام خطرات کا جائزہ لے، جسے روس نے کالعدم قرار …
جرمنی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کے خطرات کا جائزہ لے، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔7مارچ (اے پی پی):روس نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کے خطرات کا جائزہ لے۔ تاس کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس کا جرمنی کو مشورہ ہے کہ وہ روس مخالف دہشت گرد تنظیموں جیسے کہ روسی رضاکار کور (آرڈی کے ) کی حمایت سے منسلک تمام خطرات کا جائزہ لے، جسے روس نے کالعدم قرار دیا ہے۔
انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ جرمنی ایسے گروہوں کی حمایت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آرڈی کے لیڈر پر جرمنی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن ابھی بھی گروپ کے اراکین کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں برقرار ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔








