برلن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) جرمنی نے تمام مساجد 4 مئی2020ءسے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے ملک میں تمام مساجد 4 مئی2020ءسے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔جرمنی میں آبادمسلم کمیونٹی کے لئے یہ بڑی خوشی کی خبر ہے ، مساجد میں نماز با جماعت اور تراویح ہوں گی ۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکے پیشِ نظر جرمنی میں مساجد سمیت …
جرمنی میں مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ، مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

مزید خبریں
برلن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) جرمنی نے تمام مساجد 4 مئی2020ءسے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے ملک میں تمام مساجد 4 مئی2020ءسے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔جرمنی میں آبادمسلم کمیونٹی کے لئے یہ بڑی خوشی کی خبر ہے ، مساجد میں نماز با جماعت اور تراویح ہوں گی ۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکے پیشِ نظر جرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بند تھیں، لیکن اب متعلقہ حکام نے 4 مئی سے مساجد اور دوسری عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر مسجد میں 50 افراد باجماعت نماز تراویح ادا کرسکیں گے اور تمام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور حکومتی اقدامات پرعمل پیرا ہوں گے۔جرمنی کی حکومت نے سکولز، ریل اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد148,453سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد5086ہوگئی ہے۔







