اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر9.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 190.2ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ …
جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 9.2فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر9.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 190.2ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 174.2ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرمیں جرمنی سے ترسیلات زر کا حجم 64.5ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 64.1ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبر میں 58.2ملین ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.536 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.796ارب ڈالرکے مقابلے میں 8.4فیصد زیادہ ہے۔








