برلن ۔ 23 فروری (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جرمنی نے ہمیں ہتھیار فروخت نہ کئے تو ہم کسی اور ملک سے خرید لیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جرمنی کی نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے حکومتی اتحاد کے معاہدے پر حیرت کا اظہار کیا جس میں یمن جنگ میں شریک فریقین کو …
جرمنی نے ہمیں ہتھیار فروخت نہ کئے تو ہم کسی اور ملک سے خرید لیں گے،سعودی وزیر خارجہ
برلن ۔ 23 فروری (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جرمنی نے ہمیں ہتھیار فروخت نہ کئے تو ہم کسی اور ملک سے خرید لیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جرمنی کی نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے حکومتی اتحاد کے معاہدے پر حیرت کا اظہار کیا جس میں یمن جنگ میں شریک فریقین کو مزید ہتھیار فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب 9 ممالک پر مشتمل اس عسکری اتحاد کا سربراہ ہے جو یمن میں 2015ءسے فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔









