جرمنی نے یوکرین کے لیے تقریباً ایک ارب یورو مالیت کے نئے فوجی امدادی پیکیج اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے مزید 350 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے
جرمنی کا یوکرین کے لیے ایک ارب یورو کے نئے فوجی و توانائی امدادی پیکیج کا اعلان

مزید خبریں
برلن ۔5اکتوبر (اے پی پی):جرمنی نے یوکرین کے لیے تقریباً ایک ارب یورو مالیت کے نئے فوجی امدادی پیکیج اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے مزید 350 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔شنہواکے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے یہ اعلان روس کے دورے کے دوران کیا۔جرمن حکومت کے مطابق نئے فوجی امدادی پیکیج میں بنیادی توجہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر دی گئی ہے، جس میں جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرونز کے خلاف انٹرسیپٹرز کی مشترکہ تیاری بھی شامل ہے۔فریڈرک مرز نے کہا کہ اس شعبے میں حالیہ تکنیکی پیش رفت یوکرین کے فضائی دفاع کو تیزی سے مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔جرمنی یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور جنگی ڈرونز بھی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ جرمنی آئندہ موسم سرما سے قبل یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 350 ملین یورو فراہم کرے گا۔فریڈرک مرز کا گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد کیف کا یہ دوسرا دورہ ہے۔








