استنبول۔ 16 مئی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بینالی یلدرم نے کہا ہے کہ جرمنی کو انقرہ اور مبینہ فوجی بغاوت میں ملوث افراد میں سے دوستی کے لئے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر گرمنی کو انقرہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں تو برلن میں پناہ لینے والے ترک فوجیوں کو ہمارے حوالے کرے تاکہ انکو عوام کے سامنے پیش …
جرمنی کو انقرہ اور بغاوت میں ملوث افراد میں سے دوستی کے لئے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا،ترک وزیر اعظم

مزید خبریں
استنبول۔ 16 مئی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بینالی یلدرم نے کہا ہے کہ جرمنی کو انقرہ اور مبینہ فوجی بغاوت میں ملوث افراد میں سے دوستی کے لئے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر گرمنی کو انقرہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں تو برلن میں پناہ لینے والے ترک فوجیوں کو ہمارے حوالے کرے تاکہ انکو عوام کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ گزشتہ سال فوجی بغاوت ناکام رہی جن میں سے چند فوجی حکام کو برلن میں سیاسی پناہ دی گئی تھی ۔جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناﺅ پیدا ہوا تھا۔








