جرمن ائیر لائن لفتھانزا کا اسرائیل کے لیے پروازیں 25 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان

برلن ۔29اکتوبر (اے پی پی):جرمنی ایئر لائن کمپنیوں کے گروپ ' لفتھانزا ' نے تل ابیب کے لیے اپنی پروزاوں کی معطلی کے پہلے سے کیے گئے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ العربیہ کے مطابق ایئر لائن 'لفتھانزا' کے اعلان کے مطابق یہ توسیع 25 نومبر تک کی گئی ہے۔حکام کے مطابق پروازوں کی تل ابیب کے لیے آمد و رفت میں توسیع کا فیصلہ خطے کی بد ترین …

برلن ۔29اکتوبر (اے پی پی):جرمنی ایئر لائن کمپنیوں کے گروپ ‘ لفتھانزا ‘ نے تل ابیب کے لیے اپنی پروزاوں کی معطلی کے پہلے سے کیے گئے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔

العربیہ کے مطابق ایئر لائن ‘لفتھانزا’ کے اعلان کے مطابق یہ توسیع 25 نومبر تک کی گئی ہے۔حکام کے مطابق پروازوں کی تل ابیب کے لیے آمد و رفت میں توسیع کا فیصلہ خطے کی بد ترین کشیدگی اور حالات کی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ یورپی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 30 نومبر تک معطل رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔