برلن۔2مارچ (اے پی پی):جرمنی کی قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے کپتان ایمرے کین بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث رواں فٹ بال سیزن کے بقیہ تمام میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق 32 سالہ ایمرے کین کو یہ انجری ہفتہ کو بایرن میونخ کے خلاف میچ میں شکست کے دوران پیش آئی۔ ایمرے کین نے میچ کے دوران تکلیف کے باوجود کھیل جاری …
جرمن سٹار کھلاڑی ایمرے کین گھٹنے کی شدید انجری کا شکار، فٹ بال سیزن سے باہر

مزید خبریں
برلن۔2مارچ (اے پی پی):جرمنی کی قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے کپتان ایمرے کین بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث رواں فٹ بال سیزن کے بقیہ تمام میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق 32 سالہ ایمرے کین کو یہ انجری ہفتہ کو بایرن میونخ کے خلاف میچ میں شکست کے دوران پیش آئی۔
ایمرے کین نے میچ کے دوران تکلیف کے باوجود کھیل جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن بالآخر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔بورسیا ڈورٹمنڈ کے کوچ نیکو کووچ نے کپتان کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایمرے کین نے درد کے باوجود ٹیم کے لیے لڑنے کی کوشش کی لیکن انجری اس قدر شدید تھی کہ وہ مزید نہ کھیل سکے۔
کلب کے سپورٹنگ ڈائریکٹر سیباسٹین کیل نے اس خبر کو کھلاڑی اور کلب دونوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ کلب ان کی مکمل صحتیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ایمرے کین حال ہی میں ران کی تکلیف سے نجات پا کر ٹیم میں واپس آئے تھے، تاہم اب اس نئی انجری کے باعث وہ کئی ماہ تک میدان سے دور رہیں گے۔ اس وقت بنڈس لیگا میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم بائرن میونخ سے 11 پوائنٹس پیچھے دوسرے نمبر پر ہے۔








