جرمن وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے

کیف۔14جنوری (اے پی پی):جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔ شنہوا کے مطابق یوکرین کے مقامی میڈیا آئوٹ لیٹ یوکرائنسکا پراودا نے جرمن وزیر دفاع کے حوالے سے بتایا کہ میرے اس دورے کے ساتھ یہ ظاہر کرنا اہم ہے کہ ہم یوکرین کی فعال حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے اس دورے کی تصدیق …

کیف۔14جنوری (اے پی پی):جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔ شنہوا کے مطابق یوکرین کے مقامی میڈیا آئوٹ لیٹ یوکرائنسکا پراودا نے جرمن وزیر دفاع کے حوالے سے بتایا کہ میرے اس دورے کے ساتھ یہ ظاہر کرنا اہم ہے کہ ہم یوکرین کی فعال حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران جرمن وزیر دفاع سے یوکرین کے لئے جرمنی کی مزید فوجی حمایت پر بات چیت کی توقع ہے۔ جرمنی کی وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 تک جرمنی نے یوکرین کو تقریباً 28 بلین یورو (تقریباً 28.72 بلین امریکی ڈالر) کی فوجی امداد فراہم کی ہے یا اس کا وعدہ کیا ہے۔

مزید خبریں