سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی ملک میں عدم موجودگی کی بناء پر قائم مقام صدرکے فرائض سنبھال لئے

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی ملک میں عدم موجودگی کی بناء پر قائم مقام صدرکے فرائض سنبھال لئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں کیونکہ صدر پاکستان اس وقت 27 سے 31 اگست 2026ء تک جمہوریہ آسٹریا کے دورے پر ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین سینیٹ بھی سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ صدر اور چیئرمین سینیٹ دونوں کی عدم موجودگی کے پیش نظر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صدر مملکت یا چیئرمین سینیٹ کی پاکستان واپسی تک صدر مملکت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی ملک میں عدم موجودگی پر سپیکر قائم مقام صدر کا منصب سنبھالتے ہیں۔

مزید خبریں