برلن۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل مہاجرین کے مسئلہ پر بات چیت کے لیے افریقی ممالک مالی، نائجر اور ایتھوپیا جائیں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے یہ بات جرمن حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ مرکل اتوار کو تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔ اس دوران وہ افریقی یونین کے لیے تعمیر کردہ ا±س عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت …
جرمن چانسلرمہاجرین کے مسئلہ پر بات چیت کے لیے مالی، نائجر اور ایتھوپیا کا دورہ کریںگی

مزید خبریں
برلن۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل مہاجرین کے مسئلہ پر بات چیت کے لیے افریقی ممالک مالی، نائجر اور ایتھوپیا جائیں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے یہ بات جرمن حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ مرکل اتوار کو تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔ اس دوران وہ افریقی یونین کے لیے تعمیر کردہ ا±س عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی جو جرمنی کی امداد سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ا بابا میں بنائی گئی ہے۔ جرمن چانسلر سول سوسائٹی کے ارکان اور مہاجرین کے لیے امدادی کام کرنے والے کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گی۔








