جرمن چانسلر انجیلا مرکل دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کوسعودی عرب پہنچیں گی

ریاض۔ 25 اپریل (اے پی پی )جرمن چانسلر انجیلا مرکل اپنے دو روزہ سرکاری دورہ پر اتوار کوسعودی عرب پہنچیں گی۔ سعودی عرب میں جرمن سفیر ڈائیٹر ڈبلیو ہالر کے مطابق انجیلا مرکل دورہ کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقا ت کریں گی اور خطے کے دو طرفہ مسائل کے ساتھ سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مرکل شاہ …

ریاض۔ 25 اپریل (اے پی پی )جرمن چانسلر انجیلا مرکل اپنے دو روزہ سرکاری دورہ پر اتوار کوسعودی عرب پہنچیں گی۔ سعودی عرب میں جرمن سفیر ڈائیٹر ڈبلیو ہالر کے مطابق انجیلا مرکل دورہ کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقا ت کریں گی اور خطے کے دو طرفہ مسائل کے ساتھ سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مرکل شاہ سلمان کو جولائی میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے بارے میں بریف کریں گی۔جرمنی30نومبر سے جی 20 کی صدارت سنھبالے گا جو بین الاقوامی تعاون کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply