جرمن کاروباری ادارے چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائیں گے،جرمن چانسلر

بیجنگ۔1مارچ (اے پی پی):چین میں جرمن کاروباری اداروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جرمن کاروباری ادارے اپنے سرمایہ کاری کو مزید بڑھائیں گے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے اپنے کامیاب دورہ چین کے موقع پر سبز تبدیلی اور میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کے علاوہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ہے جس کے …

بیجنگ۔1مارچ (اے پی پی):چین میں جرمن کاروباری اداروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جرمن کاروباری ادارے اپنے سرمایہ کاری کو مزید بڑھائیں گے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے اپنے کامیاب دورہ چین کے موقع پر سبز تبدیلی اور میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کے علاوہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ہے جس کے بعد سے چین میں جرمن کاروباری اداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلرنے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں موجود روبوٹ ’’وو بوٹ ‘‘ کی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا اور چینی جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی۔ جرمن چانسلرنے کہا کہ چین میں جرمن کاروباری اداروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جرمن کاروباری ادارے اپنے سرمایہ کاری کو مزید بڑھائیں گے۔