اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو وہ کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’فرینڈز آف کشمیر ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان وعدوں کی یاد دلاتا ہے جو اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے کئے، جبر اور ظلم …
جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتی، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو وہ کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’فرینڈز آف کشمیر ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان وعدوں کی یاد دلاتا ہے جو اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے کئے، جبر اور ظلم کی کالی رات ختم نہیں ہو رہی ، ہمیں حقائق کی دنیا میں آنا ہوگا ، 5 جنوری ہو یا 5 فروری، یہ وہ دن ہیں جو ہمارے اس احساس کو بیدار کرتے ہیں جس میں ہم کشمیر کے حوالے سے خیالات کا اظہار کر سکیں ، جس تحریک میں لوگوں کا خون شامل ہو وہ رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں اس دور کے تقاضے بہت مختلف ہیں ، وینزویلا کے صدر کو جیسے رات کی تاریکی میں اٹھایا گیا، کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، غزہ میں جو ظلم ہوا یہ تاریخ کی بدترین مثالیں ہیں ، دنیا ہمیشہ طاقت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اجاگر ہوا ، ہمیں کشمیرسے محبت میں پاکستان پر کوئی شبہ نہیں، کشمیر کی اپنی ایک الگ حیثیت ہے مگر صوبہ نہیں ہے، آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر فوج کا قابض فوج سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہماری افواج نے جیسے بھارت کو جواب دیا وہ قابل تعریف ہے ، کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ، ہم سب کو مل بیٹھ کر کشمیر کے حوالے سے اپنی سوچ کا تعین کرکے ایک ایسی پالیسی بنانی ہوگی جس میں تسلسل قائم رہے ، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر کو اس کا حق ملے گا ۔








