جشن عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے،چیف آفیسر

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سلیم خان ڈومکی نے کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی کے خصوصی احکامات پر جشن عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں

ڈیرہ مراد جمالی۔ 25 اگست (اے پی پی):چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سلیم خان ڈومکی نے کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی کے خصوصی احکامات پر جشن عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں شہر کی اہم شاہراہوں، گلی محلوں، چوکوں اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلسوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی کا عمل مکمل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور عاشقان رسول ﷺ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےانہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں خصوصی صفائی مہم جاری رکھی گئی جس کے تحت جلسہ گاہوں جلوسوں کے روٹس مساجد کے اطراف بازاروں اور دیگر اہم مقامات سے کچرا اور گندگی اٹھانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور راستوں کی صفائی بھی کی گئی ہےصفائی عملے اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگراموں کے دوران بھی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ مذہبی تہواروں اور اہم مواقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ اس سلسلے میں صفائی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے کاموں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہےانہوں نے مزید کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہےانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عملے سے تعاون کریں کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور جلوس و جلسوں کے روٹس پر صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دوران بھی میونسپل کمیٹی کا عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے گا۔

مزید خبریں