جلد پورٹس، میرین انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے،وفاقی وزیر علی زیدی

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم جلد پورٹس، میرین انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے فوڈ کمپنی کرگل کو پورٹ قاسم اتھارٹی پر فوجی فائونڈیشن گرین ٹرمینل میں شراکت داری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم جلد پورٹس، میرین انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے فوڈ کمپنی کرگل کو پورٹ قاسم اتھارٹی پر فوجی فائونڈیشن گرین ٹرمینل میں شراکت داری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کی فراہمی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم جلد بلیو اکانومی کےلئے پورٹس اور میرین سیکٹر انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔