جلسہ ناکام ہوا ہے، اس کے باوجود ان کو دیکھیں کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرائیں گے، معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ناکام ہوا ہے، اس کے باوجود ان کی کمٹمنٹ دیکھیں کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کریں گے، دھرنا دیں گے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ وہ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ناکام ہوا ہے، اس کے باوجود ان کی کمٹمنٹ دیکھیں کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کریں گے، دھرنا دیں گے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ وہ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک کپتان کے خلاف 11 جماعتیں کھڑی ہیں لیکن اس کے چوتھائی کے برابر بھی لوگ نہیں لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہمارے سٹیٹ انسٹی ٹیوشن پر حملے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ہماری اہم ترین انسٹی ٹیوشن ، فوج پر روزانہ وار کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عثمان ڈار نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں دھاندلی جنرل باجوہ نے کروائی، خواجہ آصف کہتے ہیں فوج نے دھاندلی نہیں ہونے دی،ایک جماعت میں دو رائے کیوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مستقبل اور پارٹی رہنمائوں کے رویہ کی بناءپر لوگ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔