جلو وائلڈ لائف پارک میں رکھے تمام بندر صحتمند ،تندرست و تواناہیں،محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب

محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نےپرنٹ میڈ یا میں شائع اس خبر کی تردید کی ہے کہ محکمہ کے زیر انتظام جلو وائلڈلائف پارک میں رکھے بندر بیمار اور انتہائی ابتر حالت میں ہیں

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نےپرنٹ میڈ یا میں شائع اس خبر کی تردید کی ہے کہ محکمہ کے زیر انتظام جلو وائلڈلائف پارک میں رکھے بندر بیمار اور انتہائی ابتر حالت میں ہیں جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور نکلوژرز میں گنجائش سے زیادہ رہائش پذیر ہیں۔ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جلو وائلڈلائف پارک منکی ہائوس میں رکھے تمام بندر صحتمند ، تندرست و توانا ہیں۔منکی ہائوس میں چار کمپارٹمنٹس ہیں اور ہر کمپارٹمنٹ ایک مکمل فیملی کیلئے مختص ہے۔

یوں ہر کمپارٹمنٹ میں چار سے پانچ بندر مکمل آرام دہ حالت میں رہ سکتے ہیں اور موجودہ تمام بندر اِن کمپارٹمنٹس میں بااحسن رہائش پذیر ہیں،جہاں پر انہیں خوراک کی فراہمی اور مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے،مزید برآں موجودہ شدید گرمی کے پیش نظر انہیں وٹا منز سی اور گلو کوز وغیرہ بھی دیا جا رہا ہے نیز برف کے بلاکس بھی ان کے کمپارٹمنٹس میں رکھے جا رہے ہیں اور یوں کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کی تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں