جمعرات 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کی 15 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کی 15 ویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔15سال قبل اسی دن صبح 8بجکر 50منٹ پر پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں 7.6 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔جس میں تقریباً ہزاروں افراد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔شدید زلزلے سے کئی سکولوں اور عمارات منہدم ہوئیں اور 5لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔زلزلہ …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کی 15 ویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔15سال قبل اسی دن صبح 8بجکر 50منٹ پر پاکستان کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں 7.6 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔جس میں تقریباً ہزاروں افراد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔شدید زلزلے سے کئی سکولوں اور عمارات منہدم ہوئیں اور 5لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔لاکھوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔زلزلہ سے سات لاکھ 80 ہزار سے زائد عمارات کو نقصان پہنچا۔زلزلہ کے قریب واقعہ سکولوں اور ہسپتالوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔شدید زلزلے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کے ذریعے متاثرین کو فوری مدد فراہم کی گئی۔سرکاری اور نجی اداروں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا اور ان کوششوں کے نتیجہ میں تمام متاثرہ علاقوں میں اب زندگی معمول پر آگئی ہے۔صدی کے دوران خطے میں یہ سب سے بڑا زلزلہ تھاجس کی لپیٹ میں درجنوں دیہات اور کئی بڑے شہر لپیٹ میں آگئے تھے۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بالاکوٹ اور مظفر آباد شامل ہیں۔ملکی اور عالمی امدادی کوششوں سے زلزلے کے نقصانات پر موثر طور پر قابو پایا گیا۔متاثرہ سکول ‘ ہسپتال اب پوری طرح فعال ہیں اور لوگ معمول کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ملک بھر میں کئی مقامات پر زلزلہ سانحہ کی یاد میں تقریبات منعقد کی گئی اور زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے کے لئے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔