اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تصور پریس کے بغیر ممکن نہیں، اگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں، حقائق اس ایوان میں لائیں گے۔ صحافیوں کے پریس گیلری سے واک آﺅٹ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان سے کہا کہ وہ صحافیوں …
جمہوریت کا تصور پریس کے بغیر ممکن نہیں، اگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں، راجہ ظفر الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تصور پریس کے بغیر ممکن نہیں، اگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے تو میں اس کی مذمت کرتا ہوں، حقائق اس ایوان میں لائیں گے۔ صحافیوں کے پریس گیلری سے واک آﺅٹ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان سے کہا کہ وہ صحافیوں کو منا کر واپس لائیں۔ جس پر مشاہد اﷲ خان صحافیوں کے پاس گئے اور ان سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایوان میں آ کر کہا کہ میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، آج صحافت کا عالمی دن ہے، اس موقع پر ان پر تشدد اور بھی زیادہ قابل مذمت ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان، سینیٹر اعظم سواتی، سسئی پلیجو، فیصل جاوید اور فیض محمد سمیت متعدد ارکان نے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کی۔







