جمہوریت کے ثمرات نچلی سطح پرمنتقل کرنے میں بنیادی جمہوریتوں ومقامی حکومتوں کاکلیدی کردارہے،خالدمقبول صدیقی

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتعلیم وپیشہ وارانہ تربیت خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ جمہوریت کے ثمرات نچلی سطح پرمنتقل کرنے میں بنیادی جمہوریتوں ومقامی حکومتوں کاکلیدی کردارہے،18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ضروری ہے۔بدھ کوقومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم پربحث میں حصہ لیتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آئین کوبنے ہوئے 52سال ہوچکے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ 27ویں ترمیم ملک کی بقا ء …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتعلیم وپیشہ وارانہ تربیت خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ جمہوریت کے ثمرات نچلی سطح پرمنتقل کرنے میں بنیادی جمہوریتوں ومقامی حکومتوں کاکلیدی کردارہے،18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ضروری ہے۔بدھ کوقومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم پربحث میں حصہ لیتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آئین کوبنے ہوئے 52سال ہوچکے ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ 27ویں ترمیم ملک کی بقا ء اورخوشحالی کی ضامن ہوگی ، پاکستان کی خوشحالی کامقصد25کروڑ عوام کی خوشحالی ہے، ہم نے پاکستان کی سلامتی،دفاع اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے اس شرط پراس ترمیم کاساتھ دینے کافیصلہ کیا ہے تاکہ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائے۔آئین میں بنیادی جمہوریت کوتحفظ فراہم کیاگیاہے ،آرٹیکل 140اے میں اس بات کو یقینی بنایاگیاہے کہ انسانی حقوق اور لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کوپورا کیا جائے گا، اس پرسپریم کورٹ کافیصلہ بھی موجودہے۔

انہوں نے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعداختیارات مرکز سے صوبوں تک منتقل ہوگئے تاہم صوبوں سے نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی نہیں ہوسکی ہے، ہماری تمام کوششوں کے باوجودبنیادی حقوق اورجمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے انتظامات نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے آرٹیکل 140اے کولاگوکرنے کی مخالفت کی ہے انہوں نے عوام دشمنی کی ہے، ترقی یافتہ معاشروں اورممالک میں شہری حکومتیں ہی عوام کوخدمات فراہم کرتی ہے۔

مزید خبریں