جمہوریہ چیک کے پار لیمانی وفد کی سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)جمہوریہ چیک کے پار لیمانی وفد نے چیک-پاکستان فر ینڈ شپ گروپ کے چیئر مین پاﺅلاس ڈینیل کی سر برا ہی میں سوموار کے روز سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے پار لیمنٹ ہا ﺅس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان جمہو ریہ چیک کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمےت دیتا ہے …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)جمہوریہ چیک کے پار لیمانی وفد نے چیک-پاکستان فر ینڈ شپ گروپ کے چیئر مین پاﺅلاس ڈینیل کی سر برا ہی میں سوموار کے روز سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے پار لیمنٹ ہا ﺅس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان جمہو ریہ چیک کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمےت دیتا ہے اور عوامی اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر انہیں مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے پارلیمانوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وفد کو پاکستان میں حکومتی اصلاحات اور سی پیک کی بدولت پیدا ہونے والے اقتصادی مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے سرمایہ کاروں کو باہمی مفادات کے لئے ان مو اقعوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

Leave a Reply