اقوام متحدہ ۔ 14 مارچ (اے پی پی) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے 2 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن فوجی ان اہلکاروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک امریکی اور دوسرا سویڈن کا شہری ہے۔ یہ دونوں غیر ملکی کانگو میں چار مقامی باشندوں کے …
جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے 2 اہلکار لاپتہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 14 مارچ (اے پی پی) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے 2 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن فوجی ان اہلکاروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک امریکی اور دوسرا سویڈن کا شہری ہے۔ یہ دونوں غیر ملکی کانگو میں چار مقامی باشندوں کے ہمراہ اچانک لاپتہ ہو گئے۔ یہ دونوں غیر ملکی اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک گروپ کے ارکان کے طور پر کانگو میں تعینات تھے۔








