اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق جناح میڈیکل کمپلیکس کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہیں ، جناح میڈیکل کمپلیکس صحت عامہ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ،جناح میڈیکل کمپلیکس میں جدید ترین صحت کی سہولیات مفت میسر ہوں گی ۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق پیشرفت کے …
جناح میڈیکل کمپلیکس کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہیں ، سید مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق جناح میڈیکل کمپلیکس کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم ہیں ، جناح میڈیکل کمپلیکس صحت عامہ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ،جناح میڈیکل کمپلیکس میں جدید ترین صحت کی سہولیات مفت میسر ہوں گی ۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ تعمیراتی مراحل میں تیزی لاتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کو بڑھایا جائے ۔اجلاس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر، ڈپٹی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر، بائیو میڈیکل انجینئر اور وزارت صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








