جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام چھٹا جناح گولڈ پولو کپ (کل) شروع ہوگا

لاہور۔24فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام چھٹا جناح گولڈ پولو کپ کل بدھ سے شروع ہوگا۔ سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان را (ر) کے مطابق ہائی گول سیزن کا یہ ایونٹ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے جس کا چھٹاسال ہے۔ ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں ہیں جن میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس، ایف جی پولو اور بی این پولو کی شامل ہیں۔ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس …

لاہور۔24فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام چھٹا جناح گولڈ پولو کپ کل بدھ سے شروع ہوگا۔ سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان را (ر) کے مطابق ہائی گول سیزن کا یہ ایونٹ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے جس کا چھٹاسال ہے۔ ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں ہیں جن میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس، ایف جی پولو اور بی این پولو کی شامل ہیں۔

ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس میں صوفی محمد عامر، راجہ تیمور ندیم، عامر رضا بہبودی، فاکو ریٹ مار، ریزرو میں صوفی محمد ہارون، ایف جی پولو میں امین رحمان فضل، مارکوس ریوالا، راول لیپ لا سیٹ اور ایک تین گولر کھلاڑی شامل ہے۔ بی این پولو میں بابر نسیم، پیڈرو یاتری، راجہ سمیع اللہ اور ٹی ٹو رئیویز گنزو شامل ہیں۔ آج بروز بدھ کو ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ بی این پولو سے ہوگا۔