راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہائی ٹیک یونیورسٹی (ایچ آئی ٹی ای سی ) کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے مختلف انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگراموں کے 1,166 فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے …
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہائی ٹیک یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

مزید خبریں
راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہائی ٹیک یونیورسٹی (ایچ آئی ٹی ای سی ) کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے مختلف انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگراموں کے 1,166 فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے۔
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور یونیورسٹی کے گریجویٹس ملکی و عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی کے لیے مشعل راہ قرار دیا اور تعلیمی برتری کے فروغ میں وائس چانسلر اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس کامران آفاق نے یونیورسٹی کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی، نئے تعلیمی پروگراموں کے آغاز اور الیکٹریکل (پاور) انجینئرنگ کے لیے ہائی وولٹیج ریسرچ لیبارٹری کے قیام سے آگاہ کیا۔ کانووکیشن کے دوران 14 پی ایچ ڈی، 93 ایم ایس جبکہ 1,059 طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں انڈر گریجویٹ ڈگریاں عطا کی گئیں۔







