راولپنڈی۔8اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹین سکاٹ میلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خطے میں امن و سلامتی ، پاک افغان سرحدی انتظام اور افغان میں تازہ ترین امن عمل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک …
جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور کمانڈر جنرل آسٹین سکاٹ میلر کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔8اکتوبر (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹین سکاٹ میلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خطے میں امن و سلامتی ، پاک افغان سرحدی انتظام اور افغان میں تازہ ترین امن عمل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ بری فوج کے سربراہ کے ساتھ یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی ،سفیر محمد صادق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مہمان شخصیات نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ۔








