اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنرل ٹائیراینڈ ربڑکمپنی کوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تین فیصد سے زائد قبل ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنرل ٹائیراینڈربڑکمپنی کو 354.5ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع ملا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں …
جنرل ٹائیراینڈربڑکمپنی کو 354.5ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع مل گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنرل ٹائیراینڈ ربڑکمپنی کوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تین فیصد سے زائد قبل ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جنرل ٹائیراینڈربڑکمپنی کو 354.5ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع ملا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو344.4ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 28فیصد اضافہ ہوا جبکہ انتظامی اخراجات میں اضافہ کی شرح 33فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمارکے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی میں اضافے کی شرح 8فیصد ریکارڈ کی گئی۔








