جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے،آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں، ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں۔ پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے موجود بن ڈنک نے کہا کہ پی …

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں، ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں۔ پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے موجود بن ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان میں کھیلتے ہوئے بہت مزہ آیا، لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارم کیا، اس بار راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بن ڈنک نے امید ظاہرکی کہ ٹی ٹین لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارم کرے گی۔ ٹی ٹین فارمیٹ زیادہ چیلنجنگ ہے اور یہ کافی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ کوویڈ میں فینز کے بغیر کرکٹ کھیلنا مجبوری ہے۔ ہوسکتاہے کہ پی ایس ایل میں فینز کی موجودگی میں میچزہوسکیں۔