جنوبی افریقہ کا دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کلین سویپ ،ڈین پیٹرسن میچ ،ٹیمبا بووما سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

جوہانسبرگ۔9دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کو 109 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔ دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز مہمان سری لنکن ٹیم ،میزبان پروٹیز کی جانب سے ملنے والے 348 رنز ہدف کے تعاقب میں 238رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ سری لنکن کپتان دھننجایا ڈی سلوا دوسری اننگز میں 50 اور کوسل مینڈس …

جوہانسبرگ۔9دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کو 109 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔ دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز مہمان سری لنکن ٹیم ،میزبان پروٹیز کی جانب سے ملنے والے 348 رنز ہدف کے تعاقب میں 238رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔

سری لنکن کپتان دھننجایا ڈی سلوا دوسری اننگز میں 50 اور کوسل مینڈس 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیشو مہاراج نے پانچ،کاگیسو ربادا اور ڈین پیٹرسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پیر کو سینٹ جارج کبیخا میں سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 205 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان دھننجایا ڈی سلوا 39 اور کوسل مینڈس 39 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جنوبی افریقا کے بائولرز نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری سری لنکن ٹیم کو 238 رنز پر آئوٹ کر دیا۔

سری لنکن کپتان دھننجایا ڈی سلوا دوسری اننگز میں 50 اور کوسل مینڈس 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیشو مہاراج نے پانچ،کاگیسو ربادا اور ڈین پیٹرسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوں پروٹیز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز کو 109 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اور ٹیمبا بووما سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔