جنوبی ایشیا میں شدید مون سون کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 221 ہو گئی

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) جنوبی ایشیا میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مون سون کی بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت میں کم از کم221افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی ایشیا میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مون سون کی بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت میں کم از کم221افراد ہلاک …

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) جنوبی ایشیا میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مون سون کی بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت میں کم از کم221افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی ایشیا میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مون سون کی بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت میں کم از کم221افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان شدید بارشوں کی وجہ سے نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کی تعداد 10 لاکھ ہے جبکہ لاکھوں افراد کو گھربار چھوڑ کر محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت کرنا پڑی ہے۔بھارت میں مون سون بارشوں سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 101 ہے جبکہ نیپال میں اب تک 117افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام نے مون سون بارشوں کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین بتائی ہے۔