جنوبی لبنان سے 1,800 امن اہلکار واپس جا چکے ہیں، یو این مشن

بیروت۔2جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ نومبر 2025 کے اوائل سے اب تک جنوبی لبنان سے اقوام متحدہ کے 1,800 سے زائد امن اہلکار واپس جا چکے ہیں،مزید 300 سے زائد اہلکاروں کے مئی 2026 تک انخلا کی توقع ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات ترجمان یو این آئی ایف آئی ایل کینڈس آرڈیل نے گزشتہ روز …

بیروت۔2جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ نومبر 2025 کے اوائل سے اب تک جنوبی لبنان سے اقوام متحدہ کے 1,800 سے زائد امن اہلکار واپس جا چکے ہیں،مزید 300 سے زائد اہلکاروں کے مئی 2026 تک انخلا کی توقع ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات ترجمان یو این آئی ایف آئی ایل کینڈس آرڈیل نے گزشتہ روز خصوصی انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ امن اہلکاروں کی تعداد میں یہ کمی مشن کے قبل از وقت خاتمے کے تحت نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کے مجموعی بجٹ میں کٹوتیوں کے باعث کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2790، جو اگست کے آخر میں منظور کی گئی، کے تحت یو این آئی ایف آئی ایل کے مینڈیٹ میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع دی گئی اور اس کے بعد مرحلہ وار انخلا کی اجازت دی گئی ہے۔یو این آئی ایف آئی ایل میں اس وقت تقریباً 10,500 امن اہلکار شامل ہیں، جو تقریباً 50 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لبنانی فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران دریائے لیطانی کے جنوب میں 370 غیر قانونی اسلحہ ذخائر اور متعلقہ تنصیبات کو تباہ کیا ہے اور یو این آئی ایف آئی ایل کی مدد سے علاقے میں اپنی تعیناتی کو مزید مضبوط کیا ہے۔

اگرچہ لبنان اور اسرائیل نے نومبر 2024 میں ایک مفاہمتی فریم ورک کے ذریعے قرارداد 1701 سے اپنی وابستگی کی توثیق کی جسے کینڈس آرڈیل نے دیرپا حل کی بنیاد قرار دیا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان کے اندر جاری اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیاں استحکام کے عمل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ترجمان یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا کہ لبنانی فوج کو مضبوط بنانا استحکام کی بحالی اور بے گھر افراد کی واپسی کے لئے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے اور اس مقصد کے لئے فوج کو اضافی معاونت اور تربیت درکار ہے تاکہ وہ جنوبی علاقے کو محفوظ بنا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اشتعال انگیز بیانات کشیدگی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ محض بیانات سے آگے بڑھیں اور قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کریں اور اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں اپنی موجودگی ختم کرے۔

مزید خبریں