جنوبی چین میں 5.2 درجہ شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

بیجنگ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) جنوبی چین میں 5.2 درجہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح گوانگزی زوانگ کے شہر جنگسی سمیت مغربی ضلع ڈیکسین میں بھی محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ویتنام کی سرحد سے ملحقہ چین کے …

بیجنگ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) جنوبی چین میں 5.2 درجہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح گوانگزی زوانگ کے شہر جنگسی سمیت مغربی ضلع ڈیکسین میں بھی محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ویتنام کی سرحد سے ملحقہ چین کے ضلع ڈیکسین کے شہر چونگزاﺅ میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔