جنوبی کوریا، کمبوڈیا سے ڈی پورٹ سائبرفراڈ میں ملوث 45 ملزمان گرفتار

سیئول۔20اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی پولیس نے کمبوڈیا سے ڈی پورٹ ہونے والے سائبرفراڈ میں ملوث 45 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد وطن واپسی پر حراست میں لے لیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا سے ڈی پورٹ کیے گئے درجنوں مشتبہ افراد کے خلاف سائبر فراڈ آپریشنز میں ملوث ہونے کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ …

سیئول۔20اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی پولیس نے کمبوڈیا سے ڈی پورٹ ہونے والے سائبرفراڈ میں ملوث 45 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد وطن واپسی پر حراست میں لے لیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا سے ڈی پورٹ کیے گئے درجنوں مشتبہ افراد کے خلاف سائبر فراڈ آپریشنز میں ملوث ہونے کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

چُنگ نام صوبے کی پولیس ایجنسی کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایاکہ یہ یقین ہونے پر کہ ملزمان کی حراست ضروری ہے، ہم نے تمام 45 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دی ہے تاہم پولیس اہلکار نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔پولیس کے مطابق 64 جنوبی کوریائی شہریوں کو، جو کمبوڈیا میں سائبر فراڈ نیٹ ورکس میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیے گئے تھے، ہفتے کے روز وطن واپس لایا گیا۔

یہ تمام افراد جیسے ہی چارٹرڈ پرواز میں سوار ہوئے، جنوبی کوریائی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا اور طیارے سے ہتھکڑیاں لگا کر اتارا،ان میں سے 45 ملزمان کو جنوبی مغربی صوبے چُنگ نام بھیجا گیا جبکہ باقی 19 افراد کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔سیول حکومت کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ہزار جنوبی کوریائی شہری کمبوڈیا میں جاری سائبر فراڈ مراکز میں کام کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں