جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے2 افراد ہلاک، 12 لاپتہ

سیئول۔8نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جزیرہ جیجو پر ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے عملے کے 2 ارکان ہلاک اور 12 لاپتہ ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح کو بیانگ سے تقریباً 24 کلومیٹر (15 میل)دور جزیرہ جیجو کے ساحل پر واقع ایک چھوٹے جزیرے پر پیش آیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امددای کارروائیاں شروع کر دی …

سیئول۔8نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جزیرہ جیجو پر ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے عملے کے 2 ارکان ہلاک اور 12 لاپتہ ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح کو بیانگ سے تقریباً 24 کلومیٹر (15 میل)دور جزیرہ جیجو کے ساحل پر واقع ایک چھوٹے جزیرے پر پیش آیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امددای کارروائیاں شروع کر دی گئیں جس کے عملے کے15 افراد کو بچا لیا گیا، جن میں 2 افراد بے ہوشی کی حالت میں تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

کوسٹ گارڈ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشتی میں 27 افراد سوار تھے ، جس میں 16 جنوبی کوریائی اور 11 غیر ملکی شامل تھے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس نے امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر 18 جہاز اور پانچ طیارے تعینات کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر نے تمام دستیاب وسائل اور اہلکاروں کو متحرک ہونے کا حکم دیا۔ بحریہ نے چھ اضافی جہاز، ایک طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیاہے۔