سیئول ۔22دسمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے 2024 کے مسافر طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے پیر کو 2024 میں پیش آنے والے جیجو ایئر کے مسافر طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے باضابطہ طور پر 40 روزہ انکوائری کا آغاز کر دیا۔ قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں اس حادثے کی تحقیقات …
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے 2024 کے مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں

مزید خبریں
سیئول ۔22دسمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے 2024 کے مسافر طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے پیر کو 2024 میں پیش آنے والے جیجو ایئر کے مسافر طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے باضابطہ طور پر 40 روزہ انکوائری کا آغاز کر دیا۔ قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں اس حادثے کی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ 29 دسمبر 2024 کو جیجو ایئر کا ایک مسافر طیارہ دارالحکومت سیول سے تقریباً 290 کلومیٹر دور جنوبی مغربی شہر موان میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔حادثے میں طیارے میں سوار 175 مسافر اور عملے کے 4 ارکان ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ عملے کے دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔
18 ارکان پر مشتمل اس خصوصی کمیٹی میں حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے 9 اور مرکزی اپوزیشن پیپلز پاور پارٹی کے 7 ارکان شامل ہیں۔تحقیقات کا عمل 30 جنوری 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
کمیٹی حادثے کی اصل وجوہات کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا تحقیق کے دوران کسی سرکاری ادارے نے واقعے کی سنگینی کو کم دکھانے یا حقائق چھپانے کی کوشش تو نہیں کی۔








