صنعا۔2جنوری (اے پی پی):یمن کے وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ جنوبی کونسل(ایس ٹی سی) کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو حکومت ناپسندیدہ اقدامات پر مجبور ہو گی۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اماراتی افواج پہلے ہی مشرقی صوبوں سے نکل چکی ہیں، باقی صوبوں سے ان کے انخلاکے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں امید ہے کہ متحدہ عرب امارات آئندہ …
جنوبی کونسل کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو ناپسندیدہ اقدامات پر مجبور ہوں گے، یمنی وزیر اطلاعات

مزید خبریں
صنعا۔2جنوری (اے پی پی):یمن کے وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ جنوبی کونسل(ایس ٹی سی) کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو حکومت ناپسندیدہ اقدامات پر مجبور ہو گی۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اماراتی افواج پہلے ہی مشرقی صوبوں سے نکل چکی ہیں، باقی صوبوں سے ان کے انخلاکے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں امید ہے کہ متحدہ عرب امارات آئندہ چند گھنٹوں میں پورے یمن سے انخلاف مکمل کر لے گا۔معمر الاریانی نے انخلاکے حوالے سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مثبت پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی انتقالی کونسل کی فورسز حضرموت کے صحرائی علاقوں میں کئی مقامات سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ الاریانی نے کہا کہ ہم وادی حضرموت کی طرف مسلسل فوجی نقل و حرکت سے متعلق خبروں کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہم مغربی ساحل پر تعینات ’’عمالقہ بریگیڈز ‘‘ کی منتقلی سے متعلق خبروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم سعودی قیات میں عرب اتحاد کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے کسی بھی فوجی نقل و حرکت سے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ نمٹیں گے۔اس کے علاوہ معمر الاریانی نے واضح کیا کہ یمنی حکومت نے مشرقی صوبوں کی پیش رفت کے ساتھ ذمہ داری کی منطق کے ساتھ معاملہ کیا ہے ۔ حکومت کا انتخاب حالات کو پرامن بنانا اور معاملات میں عقل کو فوقیت دینا تھا۔
یمنی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب میں ہمارے بھائی کشیدگی کی طرف مائل ہونے سے بچنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔یمنی وزیرِ اطلاعات نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ریاست اور اس کی قانونی حیثیت کا تحفظ بحث اور مذاکرات کے تابع نہیں ہے۔ ریاست اور اتحاد نے خونریزی سے بچنے کے لیے رضاکارانہ حل کو موقع دینے کا انتخاب کیا ہے۔ معمر الاریانی نے ذکر کیا کہ مشرقی صوبوں میں فوجی فارمیشنز کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے، 90 دنوں کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے اور اماراتی افواج سے 24 گھنٹوں کے اندر نکلنے اور فوجی کیمپوں کو درع الوطن فورسز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا، درع الوطن کا مطلب وطن کی ڈھال ہے۔








