بیجنگ ۔ 28 فروری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں کمی ہوئی جس کی وجہ قیمتی دھات کی وافر مقدار میں موجودگی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران سونے کی درآمد کم ہوکر 31.79 ٹن رہی جبکہ دسمبر میں 51.51 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا …
جنوری میں چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں کمی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 28 فروری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں کمی ہوئی جس کی وجہ قیمتی دھات کی وافر مقدار میں موجودگی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران سونے کی درآمد کم ہوکر 31.79 ٹن رہی جبکہ دسمبر میں 51.51 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سونے کی کل درآمد بھی کم ہوکر 33.62 ٹن رہی جبکہ دسمبر میں اس کا مجموعی درآمدی حجم 68.15 ٹن رہا تھا۔








