اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) جنوری کے مقابلہ میں فروری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی، فروری میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد رہی، حکومت کے حالیہ اقدامات سے مارچ 2020ءمیں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مجموعی طور پر فروری میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26، ایل پی جی اور …
جنوری کے مقابلہ میں فروری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی، فروری میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد رہی، حکومت کے حالیہ اقدامات سے مارچ 2020ءمیں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے ، پاکستان ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) جنوری کے مقابلہ میں فروری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی، فروری میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد رہی، حکومت کے حالیہ اقدامات سے مارچ 2020ءمیں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مجموعی طور پر فروری میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26، ایل پی جی اور بجلی 13 فیصد، سبزیاں 11 فیصد اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا۔ فروری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ویجیٹیبل آئل کی قیمت میں 13.15 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10.27 فیصد، چینی 8.45 فیصد اور تازہ سبزیاں 4.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مرغی کا گوشت 2.35، فیصد مہنگا ہوا جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 60.27 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 26.36 فیصد کمی ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ءمیں صارفین پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی ماہانہ افراط زر سالانہ بنیاد پر 12.4 فیصد رہ گیا۔ حکومت نے عام آدمی پر افراط زر کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں جس کے آثار ظاہر ہوٓنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہری علاقوں میں غذائی افراط زر جنوری میں 19.5 فیصد سے کم ہو کر فروری 2020ءمیں 15.2 فیصد رہ گیا جبکہ یہ 23.8 فیصد سے کم ہو کر 19.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ جنوری 2020ءسے مجموعی طور پر سی پی آئی انڈیکس میں 1.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوری میں فروری کے مقابلہ میں پہلی مرتبہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی ہوئی، جنوری میں شہری علاقوں میں غیر خوراک کی مہنگائی 10.2 فیصد سے کم ہو کر فروری 2020ءمیں 9.1 فیصد رہ گئی۔ حکومت کے حالیہ اقدامات سے مارچ 2020ءمیں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔








